دریائے ھڈسن کے کنارے۔۔۔
بات ہو رہی تھی، پی ایم سی کی، کلاس ۹۳ کی
ہماری گیٹ ٹو گیدر کی، پھر سے مل بیٹھنےکی
کسی نے کہا ، دریائےکنہار کے کنارے، ناران میں
بان فائیر،صوفیکلام ،غلام شبیر بھائ کی آواز میں
کسی نے مشورہ دیا وادئ کیلاش کا کلاس ٹرپ
چلم جوش، رنگ برنگ، حسیں موسمِ بہار میں
a
زندگی کے بھنور میں پھنسے ہزاروں میل دور
وقت کے دائرے میں قید سات سمندر پار
a
دلِ اداس نے کہا ہم کہاں جا پائیں گے؟
اُنیس برس بعد پھر نہ مل پائیں گے؟
a
پھر ایک ستارہ جھلملایا ایک خیال سا آیا
a
چلئیے اس سال ہم پھر سے ملتے ہیں
وہی پرانی باتیں پھر سے کرتے ہیں
اُن میٹھی یادوں کو پھر سے جیتے ہیں
آئیے اس سال ہم آپ سب کو
نیو یارک شہر انوائیٹ کرتے ہیں!
a
دریائے ہڈسن کے کنارے، وہ شام ہو گی بڑی لاجواب
شناسا چہرے،گل بہاربچّے،اس پہ حسین غروبِ آفتاب
شاندار فیری میں سب سوار، سمیت اپنے اہل و عیّال
مینہیٹن کی جگمگاتی اسکائ لائن لگےگی مثلِ خواب
پہلے نمازِ مغرب پھر پیاری فرّخ کا درس بےحد نایاب
غلام شبیر بھائ کا کلام سننے کو سب کے سب بیتاب
پھر باتیں دکھ سکھ کی ،کچھ ملاقاتیں ہوں گی جناب
کچھ بار بی کیو بھی ہو گا،چکن تکہ اور مٹن کے کباب
شاندار سی۔فوڈ،عمدہ میٹھا اور چائے ہو گی لا جواب
a
ہمارے بچے” واٹس ایپ “پہ اپنا ایک گروپ بنائیں گے
سب کے سب آپس میں دوست و سہیلیاں بن جائیں گے
کوئ اپنے پاپا کے کوئ اپنی ماما کے گُن گائے گا
کوئ اُنکے حال کے کوئ ماضی کے قصّے سُنے سنائے گا
کوئ برٹش ،کوئ امریکی انگلش میں اپنا حال بتائے گا
کوئ آسٹریلین ،کوئ کینیڈین لہجے میںکچھ سنائے گا
کوئ اردو میں، کوئ میری سوہنی پنجابی وچ گائے گا
اور کوئ سر جھکائےمن ہی من میں ہنستا چلا جائے گا
a
کچھ نئے چہروں سے بھی ہماری شناسائ ہو گی
اچھا ! تو یہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ایسی بھی کچھ سنوائ ہو گی
اپنے نئے بھائیوں اور بھابھیوں سے ملاقات ہو گی
اپنے ساتھیوں سے بھی خوب چھیڑ چھاڑ ہو گی
نازیہ کے چہرے پہ وہ نرم مسکراہٹ، وہی چاہت ہو گی
رضوانہ کےچٹکلے،عائشہ کی شاعری براہ راست ہو گی
ساری پیاری سکھیوں کی چھب نظر کے آگے ہو گی
کیا کوئ شام لطف میں اِس شام سے بھی آگے ہو گی؟
سارے شرارتیوں کی شرارت چہرے سے عیاں ہو گی
کچھ کی شرارت تو سب کے سامنے ہی بیاں ہو گی
یونہی ہنستے کھیلتے مسکراتے وہ شام تمام ہو گی
کاش ! ایسی بھی کوئ شام ہو گی کوئ تو شام ہو گی۔۔۔۔۔۔
Comments
Farrukh Naveed
واہ جی واہ
کیا خوبصورت ۔۔۔۔۔
بزمِ خیال ۔۔۔۔
سجا دی آپ نے۔۔۔۔۔
ساری زندگی کا سفر ۔۔۔۔۔
سب رنگ
سب خیال
سب یادیں
وہ بیتے لمحے
اور
آنے والے سہانے کل کے نغمے
سب ایک جگہ اکٹھے
جگمگانے لگے۔۔۔۔۔۔۔
اللہ کریم
یہ ساتھ ہمیشہ قائم رکھے۔۔۔
یہ بزم ۔۔۔یہ رنگا رنگی ۔۔۔یہ رونق
یہ چارمنگ سیشن فیملی گروپ
کے سب رنگ برنگے پھول
یونہی
کھلتے ۔۔۔مہکتے۔۔۔۔مسکراتے رہیں۔۔۔۔۔
سدا
یہاں کے عارضی پڑاؤ
سے
وہاں کے ابدی گھر ۔۔۔جنت الفردوس کے اعلیٰ مقام تک
ہم سب اکٹھے شاد آباد رہیں۔۔
ان شاءاللہ
آمین ثم آمین۔۔۔۔۔
جزاک اللہ خیر ۔۔۔اتنے خوبصورت سادہ لفظوں کی جھرنے جیسی اپشار نظم کے لئے۔۔۔
🌹🌹🌹🌹🌹
Asmara Nadeem
جزاک اللّہ خیر پیاری فرّخ
میری شاعری سے کہیں عمدہ۔۔۔۔۔۔۔
آپ کے محبت میں ڈوبے الفاظ۔۔۔۔۔۔۔
آپ کا سراہنے کا حسیں انداز۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے خبر تھی کہ آپ جان جائیں گی۔۔۔۔
میرے لفظوں میں چھپے راز کو۔۔۔۔۔۔
یہ میری خواہش ہی نہیں دعا ہے۔۔۔۔
اسی لئیے رمضان شروع ہوتے ہی شئیر کی
اگر اِس دنیا میں ممکن نہیں تو ۔۔۔۔۔۔
اُس دنیا میں انشااللّہ ضرورملاقات ہو گی۔۔۔۔۔
اسی لئیے تو اس شام کا اختمام ہنستے کھیلتے ہوا۔۔۔۔۔۔
کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوبارہ ملنے کی آس نہیں یقیں تھا۔۔۔۔۔۔
ہم سب کے لئیے اس رمضان میں میری یہی دعا ہے کہ اپنے اہل و عیّال کے ساتھ جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائیں
آمین ثم آمین
Rizwana Haider
واہ جی واہ
کیا imagination ھے
لوگ دکھی ھونے کےبعد شاعر بنتےھیں
ھماری اسمارہ جی
کلاس گروپ میں شمولیت کے بعد خوشی سے شاعرہ بن گئیں
وہ بھی perfect وآلی
اتنا زبردست قآفیہ ردیف
👏👏👏👏کہ سر دھننے کو جی چاھے
بس اب آپ نے تاریخ فائنل کرنی ھے۔
قیام و طعام کا انتظام کرنا ھے
آپ کے تصور کو حقیقت کا روپ دینے کےلئے 72 افراد بمعہ اھلو اعیال آپ کے در خانہ پر حاضری دینے پہنچ جائیں گے
مل کر بیٹھیں گے
آپ کی تمام خواہشات کو پورا کریں گے
اگر قیام کا انتظام نہ ھوا
تو دریائے ھڈسن کے کنارے خیمہ زن ھو جائیں گے
بس تسی خوش رھوو
stay blessed
Farrukh Naveed
شاباش بھئ
رضوانہ ۔۔۔۔۔پیچھے سے آ کر آگے نکل گئی
اب جلدی کرو
باقی روزے
نیو جرسی کے
نہر والے پرانے پل پر جا کر ہی رکھ لیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔
وڈی بس کراؤ جلدی سے۔۔۔۔
پہلا روزہ
پہلی بار ۔ سب ۔۔اکھٹے رکھ رہے ہیں
اب
عید بھی
اکھٹے ہی منا لیں گے
😍😍👌👌😂😂