غ کی باتیں
دین کے موجودہ دور کے مسائل اور ان پر ملامتی دو ٹوک سچی رائے
کس طرح دلائل سے ثابت کیا جائے کہ ایک خدا ؟
جواب؛ آپ کا کام اپنے ذھین میں ایک خدا پر یقین لانے کا ھے۔۔۔ دوسروں کو دلائل سے ثابت کرنے کا آپ کو ٹھیکہ نہیں دیا گیا۔۔۔اسلئے مت وقت ضائع کرو
ملحد کو یا سنی کو یا شیعہ کو کس طرح بحث میں نیچا دیکھا کر شکست دی جائے؟؟؟
جواب ؛ جاہل مت بنو ۔۔ شکست اسکو ھوتی ھے جو شکست تسلیم کرتا ھے۔۔ اپنے اوپر توجہ دو۔ دوسروں کی فکر کرنا آپ کی ذمہ داری نہیں ۔ جس نے جو راستہ اختیار کیا ھے اسکو اس پر چھوڑ دیں۔
ختم نبوت ص کی حفاظت کیسے کی جائے ؟
یہ کام اللہ کے ذمہ ھے۔ آپ دوسروں کے کہنے سننے پر انکو اگنور ماریں۔ اور انکے لئے ھدایت کی دعا اور اچھی نصیحیت (اگر وہ سننا چاھیں ) تو کر دیں ۔۔۔ آپ کی تلوار زنی سے آپ اپنے کھاتے میں گناہ ڈالنے کے علاوہ کچھ حاصل نہ کر پائیں گئے۔
نماز پڑھنے کا صحیح طریقہ کیا ھے؟؟
جواب: جس طریقے سے سیکھ لی ھے اس میں اگر انتہائی توجہ سے پڑھیں تو وھی بہترین طریقہ ھے۔۔اگر لاپرواھی سے پڑھی تو ھر طریقہ ھی غلط ھے۔
زکوۃ، روزہ، حج کو کیسے ادا کرنا چاھئے ؟
جواب: جس طریقہ سے سیکھ کیا ھے اسکو بھرپور توجہ سے ادا کریں ۔۔۔ لاپرواھی سے کرنا غلط طریقہ ھے۔۔۔
یہ جو چھوٹی چھوٹی باتوں میں جنت یا جہنم جانے کے فتوی ھیں ان میں کوئی حقیقت نہیں۔ کوئی بھی صرف بائیں ھاتھ سے پانی پینے یا کھڑے ھو کر پانی پینے جیسی باتوں پر جہنم نہیں جائے گا۔ نہ ھو کوئی بھی چند نوافل پڑھنے یا چند سورتیں روزانہ پڑھنے پر جنت جائے گا ۔۔۔
جنت جانے کیلئے روز مرہ کے باقی اعمال بھی درست ھونے چاھیئں ۔ اور جہنم کیلئے روزمرہ کے باقی اعمال بھی غلط ھونے چاہیئے۔
صحابہ، اھل بیت ، بزرگوں وغیرہ کے درجات اوپر نیچے پر بحث؟؟
جواب ؛ یہ لاحاصل بحث ھے۔ انکے معاملات اللہ کے سپرد۔ نہ انکے اعمال کے بارے میں آپ سے سوال ھو گا۔ نہ آپ کے اعمال کے بارے میں ان سے۔۔۔۔ ان چکروں میں لڑائیاں بند کریں ۔ سوائے گناہ سمیٹنے کے اسکا کوئی صلہ نہیں۔
۔ دین کی روح توحید ھے۔۔۔۔ اسکا ضابطہ قران۔ اسکے علاوہ کوئی کتاب الہامی نہیں یا نہیں رھی ۔۔۔ اسلئے فلانے فلانے کے اقوال یا حکایات کو اللہ کے فرمان جان کر ان پر مار کٹائی بند کریں ۔
کریں improve آیئں توحید، عبادات اور اخلاقیات کو
لائیں۔ integrity ھر عمل میں
دنیا اور آخرت ۔ دونوں میں کامیابی ھو گی۔۔