چھاوں کا سفر
🌷🌷چھاؤں کا سفر🌷🌷
میری ماں موت کی آغوش میں بھی خوبصورت تھی۔۔۔۔۔۔۔
مجسم شکرو ایثارِ وفا
جو زندگی بھر جھلس کر ہم کو ٹھنڈی چھاؤں دیتی تھی
اب اسکی چاند سی روشن جبیں پر درد کی گہری شکن آ ہی گئی تھی
پھر بھی اس کا زرد چہرہ پرسکون تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ جب تک ہوش میں تھی
اس کے ہونٹوں پر دعائیں
اس کی آنکھوں میں محبت تھی
میری ماں موت کی آغوش میں بھی خوبصورت تھی۔۔۔۔۔۔۔
اسے اک دوسری دنیا میں جانے کی جلدی تھی
ہمیں یہ ضد کہ ہم کو چھوڑ کر جانے نہیں پائے
اسی رسہ کشی میں
اس کا دل اور جسم
اس کے ہونٹ اور روح
زخمی ہو چکے تھے،چھل چکے تھے
پھر بھی اس نے اپنا سارا زور اس پلڑے میں ڈال رکھا تھا
جہاں ہم سب مل کر اس کو اپنی دنیا
اپنی اس بےفیض دنیا میں گھسیٹے جا رہے تھے
ہمیں معلوم تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہ یہ جنگ ہاری جا چکی ہے
اب مسیحاؤں کے چہرے پر ندامت ہے
اجل نے عافیت کے سارے اڈے پھونک ڈالے ہیں
مگر میدان سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پسپائی کا رستہ نہیں تھا
ہم اس کا ہاتھ تھامے۔۔۔ان لرزتی انگلیوں سے
صبر اور امید کا پیغام سنتے تھے
مگر
ہاتھوں سے وہ ایسے نکلتی جا رہی تھی
کہ
جیسے بادلوں کی اوٹ میں
ڈھلتے ہوئے مہتاب کا پیکر سرکتا ہو
یا کوئی دست و پا سارے گنوا کر۔۔۔۔۔آخرش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشکیزہء جاں اپنے دانتوں سے اٹھائے
تیر کھاتا جا رہا ہواور اسے معلوم ہو
خیمہ تلک آنا نہیں ۔۔۔۔ممکن۔۔۔۔۔۔۔
سناں دل میں ترازو ہو تو سب ناچار گرتے ہیں
سواروں کا تو کیا مذکور،رہوار گرتے ہیں
سو وہ دستِ قضا تھامے ہوئے
رخصت ہوئی ہم سے
اسے ہم کب بتا پائے
😓 😓
ہمیں اس کی ابھی کتنی ضرورت تھی
😓😓
🌷 میری ماں باقی سب ماؤں جیسی خوبصورت تھی 🌷🌷
Comments
دو ہفتے
دو مہینے
دوسال
دو صدیاں
وقت نہیں گزرتا
لوگ گزر جاتے ہیں
درد کے لمحے ٹھہر جاتے ہیں
دل کی بستی میں جدائی کے نشتر گڑھ جاتے ہیں
اور
جانے والوں کے غم
جینے والوں کے دلوں میں
سلگتے ،تڑپتے رہتے ہیں
بس
اب تو موت کی وادی سے گزر ہو گا
تو
سب پیاروں سے
ملاقات
ہوگی ۔۔۔
اللہ کریم
سب جانے والے پیاروں کو اپنی نگاہ رحم و کرم عطا فرمائے
بغیر حساب کتاب جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
اور
سب
پیچھے رہ جانے والوں کو
ملاقات
کی بہترین تیاری کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
جانے والوں کا یہ حق ہے
ان کو اچھے لفظوں میں یاد کیا جاۓ۔۔۔۔
اور
روزانہ ان کی بخشش ،درجات کی بلندی کی دعائیں کی جائیں
اور
کم ازکم
ایک بار الحمد شریف
تین بار سورت اخلاص
ایک بار آیت الکرسی
پڑھ کر
بالعموم ساری امت
اور
بالخصوص اپنے پیاروں کا نام لے کر
ایصال ثواب کیا جائے۔۔۔۔۔
اس لئے کہ جو آج ہم۔کریں گے
وہی
کل ہم پائیں گے۔۔۔۔
جزاک اللہ خیر فی الدنیا و الآخرۃ۔۔۔۔
اللہ کریم اس غم کو آپ کے دل۔کی روشنی ۔۔۔۔
اللہ کریم اور اس کے محبوب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قربت کا ذریعہ بنادے۔۔۔۔
اور
آپ کثرت سے درود شریف پڑھنے والے گروہ میں شامل ہو جائیں
آمین ثم آمین
وقت نہیں گزرتا
لوگ گزر جاتے ہیں
درد کے لمحے ٹھہر جاتے ہیں
ہاں بالکل درست کہا۔۔۔
مجھے آج بھی یاد ہے جب تمھاری امی کا انتقال ہوا۔۔۔۔
تمھارے چہرے کی اداسی بڑی گہری تھی
لبوں کی مسکراہٹ دب سی گئی تھی
اور انکھیں ہر پل نم رہتی تھیں
کئ دفعہ میرا حوصلہ ہی نہیں پڑتا تھا کہ تمھارے چہرے کی طرف دیکھوں
بس نگاہ دوسری طرف کر کے بات کر لیتی تھی۔۔۔
پھر فورتھ ائیر میں تم نے اپنی امّی کے لئیے ایک نظم لکھی ۔۔۔۔۔۔
وہ پڑھ کے میں بڑے عرصے تک بےچین رہی۔۔۔بار بار اپنی امی کی لمبی عمر اور تمہاری امی کی معغفرت کی دعا کرتی۔۔
کہتے ہیں وقت بہت بڑا مرہم ہوتا ہے، سب کچھ بھلا دیتا ہے ۔۔لیکن میرا خیال ہے جو پیارے وقت سے پہلے چلے جاتے ہیں، اُن کی یاد بھلانے میں وقت ناکام رہتا ہے ۔۔۔۔اور والدین تو کبھی نہیں بھولتے۔۔۔
میرے پاپا کو اپنی بڑی بہن سے بے حد محبت تھی۔۔۔چوبیس سال کی عمر میں اُن کا انتقال ہو گیا ۔۔۔۔میرے پاپا 47 سال گزرنے کے باوجود اُنھیں ہر پل یاد کرتے ہیں۔۔۔اُن کا ذکر کرتے ہوئے آج بھی اُن کی آنکھیں بھر آتی ہیں۔۔۔۔۔
کچھ زخم کبھی نہیں بھرتے ۔۔۔۔اللّہ پاک ہمارے جانے والے پیاروں کو جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائیں
آمین ثم آمین
اللہ کریم آپ کو ہمیشہ شاد آباد رکھے اور
آپ کے بڑوں کا سایہ سلامت رکھے
آمین ثم آمین
کسی کے غم کو اسی کی طرح محسوس کرنا
کسی کے چہرے کی اداسی
آنکھوں کی نمی
کو ویسی شدت سے جان لینا
بہت ظرف اور حوصلے کی بات ہے
بڑی دردمندی والی عادت ہے۔۔۔۔۔۔
سب سچ لکھا ۔۔۔۔اور
مجھے تمہاری فکر اور خاموشی
آج بھی یاد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ لمحے ،کچھ یادیں آنکھوں کی پتلیوں پر ساکت رہ جاتے ہیں
وہ نظم ۔۔۔۔۔۔میرے دل ۔۔۔۔کے سب سے آباد گوشے میں ایک دیے کی مانند چمکتی رہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
میری ماں ۔۔۔باقی سب ماؤں ۔۔۔۔۔جیسی خوبصورت تھی
یاد
بھی ۔۔۔۔۔اللہ کریم کی بہت بڑی عطا ہے۔۔۔۔۔
یاد ۔۔۔۔سب تازہ کر دیتی ہے ۔۔سب جانے والوں کو آس پاس،
آباد رکھتی ہے
بس ایک فرق واضح ہو گیا۔۔۔۔
وقت کے ساتھ ساتھ۔۔۔۔۔
تمہارے احساس
نے الفاظ کی زبان میں ڈھلنا سیکھ لیا
اور
کیا ہی خوب سیکھ لیا
جزاک اللہ خیر فی الدنیا و الآخرۃ۔۔۔
اپنے پیاروں کے ساتھ سدا شاد آباد رہیں آمین
بہت خوبصورت نظم
فرخ ھمیشہ سے لفظوں کی جادوگر
اتنی کم عمری میں اپنے دلی جزبات کا اتنا بھر پور اظہار
موت کتنی ظالم اور اٹل حقیقت ھے
ھمارے پیاروں کو ھم سے چھین لیتی ھے
اور ھم انسان بےبس ھاتھ باندھے کھڑے رہ جاتے ھیں
اس کے سوا کوئی چارہ نہیں
اللہ پاک ھمارے مرحومین کی اگلی منازل آسان کرے آمین