سورہ القارعہ
عظیم حادثہ!کیا ہے وہ عظیم حادثہ؟تم کیا جانو کہ وہ عظیم حادثہ کیا ہے؟وہ دن جب لوگ بکھرے ہوۓ پروانوں کی طرح اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوۓ اون کی طرح ہوں گے۔پھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے وہ دل پسند عیش میں ہو گا، اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے اس کی جاۓ قرار گہری کھائ ہو گی۔اور تمہیں کیا خبر کہ وہ کیا چیز ہے؟بھڑکتی ہوئ آگ۔