سورہ الصف
اے لوگو جو ایمان لاۓ ہو، تم کیوں وہ بات کہتے ہو جو کرتے نہیں ہو؟ اللہ کے نزدیک یہ سخت ناپسندیدہ حرکت ہے کہ تم وہ بات کہو جو کرتے نہیں۔
اللہ کو تو پسند وہ لوگ ہیں جو اس کی راہ میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ ایک سیسہ پلائ ہوئ دیوار ہیں۔
اے لوگو جو ایمان لاۓ ہو، میں بتاؤں تم کو وہ تجارت جو تمہیں عذاب الیم سے بچا دے؟ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول پر، اور جہاد کرو اللہ کی راہ میں اپنے مالوں سے اور اپنی جانوں سے۔یہی تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانو۔اللہ تمہارے گناہ معاف کر دے گا، اور تم کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، اور ابدی قیام کی جنتوں میں بہترین گھر تمہیں عطا فرماۓ گا۔ یہ ہے بڑی کامیابی ۔اور وہ دوسری چیز جو تم چاہتے ہو وہ بھی تمہیں دے گا، اللہ کی طرف سے نصرت اور قریب ہی میں حاصل ہو جانے والی فتح۔ اے نبی، اہل ایمان کو اس کی بشارت دے دو۔
اے لوگو جو ایمان لاۓ ہو، اللہ کے مددگار بنو، جس طرح عیسی ابن مریم نے حواریوں کو خطاب کر کے کہا تھا:”کون ہے اللہ کی طرف بلانے میں میرا مددگار “؟اور حواریوں نے جواب دیا تھا؛”ہم ہیں اللہ کے مددگار”
آئیں ہم سب مل کر ان آیات پر غور کریں خاص طور پر “ اے ایمان والو ایمان لاؤ اللہ اور رسول پر”
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنا مددگار بناۓ