سورہ الجمعہ
اے لوگو جو ایمان لاۓ ہو ، جب پکارا جاۓ نماز کے لیے جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خریدو فروخت چھوڑ دو، یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانو۔ پھر جب نماز پوری ہو جاۓ تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو۔اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو، شاید کہ تمہیں فلاح نصیب ہو جاۓ۔
اور جب انہوں نے تجارت اور کھیل تماشہ ہوتے دیکھا تو اس کی طرف لپک گئے اور تمہیں کھڑا چھوڑ دیا۔ان سے کہو، جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کھیل تماشے اور تجارت سے بہتر ہے۔اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔