Speed Limit
یہ لیں جی سنیں میری تھوڑی سی انٹرسٹنگ کہانی،
کوئی 10 سال پہلے کی بات ہے کے جب میں نے Nissan Sentra کار لی تھی،
میری دو عدد ماسیاں Buffalo شہر میں مقیم ہیں.
یہ کار لینے سے پہلے میں بس میں دو تین دفعہ وہاں جا چکی تھی. جب یہ گاڑی خریدی تو ان سب نے اکسیا کہ خود آؤ ڈرائیو کر کے، دو گھنٹے کی تو ڈرائیو ہے، بس میں ڈبل ٹائم لگتا ہے.
یہاں یہ بتاتی چلوں کے نیاگرا فالز امریکہ کے بارڈر کے قریب ہے اور Buffalo شہر اس سے کچھ آگے 10-15 منٹ کی ڈرائیو ہے. اور میرے شہر سے راستہ تقریباً پونے دو گھنٹے کا ہے.
اس وقت میں کینیڈین شہریت حاصل کر چکی تھی تو سوچا کے چلو بارڈر پر شاید “تنگ” نا کریں تو یہ ایڈوینچر کرتے ہیں.
امریکن بارڈر پر وہ آپ سے ایسے پوچھ گچھ کرتے ہیں کہ لگتا ہے جیسے آپ امریکہ دیکھنے نہیں کچھ غلط کرنے جا رہے ہیں
خیر میری عادت تھی کہ جب میرے پاس GPS نہیں تھا تو کاغذ پر directions لکھ لیتی تھی اور اس کے لینے کے بعد بھی کیونکہ وہ بھی غلط راستہ پر لیے جاتا تھا اکثر،
بس رختِ سفر باندھا اور نکل پڑی،
گاڑی میں ان کیلئے کچھ گفٹ بھی تھے، سیدھی سیدھی موٹروے یا فیروے کراس کرتی جب بارڈر پر پہنچی تو امریکین بارڈر والوں نے سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا، اور گاڑی کا ٹرنک کھلوا کر تحفوں کا بھی معائنہ کیا تو کچھ کچھ گبھراھٹ ہونے لگی کہ۔۔۔۔۔۔۔ یااللہّٰ بچانا مجھ معصوم کو 😀،
بس اللہّٰ نے کرم کیا اور یہ مرحلہ پار ہوا
اب سوچا جلدی گاڑی دوڑائیں اور پہنچے ماسیوں کے گھر،
جیسے ہی نکلی تو کیا دیکھتی ہوں کے اسپیڈ لمٹ ساٹھ ہے،
حیرت کی انتہا نہیں رہی کہ لو کر لو گل، کینیڈا میں سو ۱۰۰ اور یہاں ساٹھ،
بس پھر کیا تھا کہ اپنی اسپیڈ کر لی آہستہ کہ کہیں پولیس والے نا روک لیں
آہ اس پر پہلے پڑا ہارن پر ہارن، اور اس کے بعد ایک عدد فرنگی جیالے نے پاس سے گزرتے ہوئے کچھ ہاتھ کی انگلی سے اشارہ کیا۔۔۔۔ یہ بتانا مناسب نہیں یہاں پر 😀 ۔ جو لوگ گاڑی چلاتے ہیں سمجھ گئے ہوں گے،
خیر میں تو آپ سیٹ سی ہوگئی کہ کیا استقبال ہوا ہے امریکہ پہنچ کر
تھوڑی دیر بعد غور کیا تو پتہ چلا کہ ساٹھ مائلز کی سپیڈ تھی جو کہ سو کلو میٹر کے برابر ہے،
آہ بس پھر کیا تھا پھر گاڑی دوڑا دی۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کیا میں تو کہیں اور ہی پہنچ گئی تھی
راستہ بھول کر کسی اور جگہ ویران سی،
گھبراہٹ میں اضافہ ہونے لگا کہ کیا کروں،
بس گاڑی ایک جگہ پارک کی اور لگایا اپنے چھوٹے انکل کو فون،
وہ بھی میری طرح بلھکڑ directions کے معاملے میں۔۔۔۔۔۔ وہ میرے سے پوچھیں تم کہاں ہو اور مجھے جو نظر آئے میں ان کو بتاؤں ، آخر کار انھوں نے ھتیار ڈال دئے کہتے کہ مجھے نہیں پتا تم آس پاس سے پوچھ کر آجاؤ
بس اسی اثنا میں پہنچی ایک convenience store پر اور ان سے کچھ پوچھ پاچھ کر اور درود شریف پڑھتی آخر کار پہنچ ہی گئی
اس کے بعد واپسی پر وہ لوگ بارڈر تک چھوڑ کر گئے اور توبہ کی کہ آیندہ نہیں جانا 😀
لیکن پھر ایک دو دفعہ گئی اور ہمیشہ کی طرح پھر راستہ بھولا لیکن پھر اللہّٰ نے پہنچا ہی دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب تو عرصہ ہوا وہاں گئے بھی۔
Comments
فرخ نوید
ما شا اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا سلیس اردو ہے۔۔۔۔
امریکہ کے بارڈر پر
گفٹ چیک ہوتے وقت تو
ہمارا سانس بھی اوپر کا اوپر
اور
نیچے کا نیچے رہ گیا تھا۔۔۔۔۔۔
اور
پھر ساٹھ کی رفتار سو تک پہنچی
تو پھر آپ ماسی تک کیوں نہیں پہنچی
کدھر پہنچی ۔۔۔۔
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
واہ واہ
سبحان اللہ۔۔۔۔
جب گھبراہٹ ہو
اور
منزل گم ہو جاۓ
تو
آ جا کے
درود شریف
ہی کام آتا ہے۔۔۔۔۔
تو جناب سٹوری آف دا ڈے
اور
مرکزی خیال
درود شریف نہ صرف
یہاں
بلکہ
وہاں
بھی نہ صرف گھبراہٹ فور کرے گا بلکہ
منزل تک پہنچا دے گا
پیار ے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کے پاس ۔۔۔۔ان کے قریب۔۔۔
😍❤😍💚😍