پوری کی پوری
ایک اور انتہائی خوبصورت پوسٹ آپ کی منتظر ہے جس سے دل کو چین اور معدے کو سکون محسوس ھو گا
انشاءاللہ ۔
ملاحظہ کیجیے۔اردو حروف تہجی میں ہماری طویل ترین تحریر آج آپ لوگوں کی خدمت میں پیش ھیں ۔پی ایم ڈاکٹر عائشہ عزت کے کچن سے چرائ ریسیپی۔۔۔۔
لاھوری ناشتہ
چنوں کو دھو کر ساری رات بھگوئیں۔صبح سردی سے ٹھٹھرتے ھوئے چنوں سے پانی ڈرین کریں۔دو چمچ بھر بھر کر میٹھا سوڈا ڈالیں۔دو گھنٹے کا وقت دیں تا کہ چنے خود کو پکنے کیلیے آمادہ کر لیں
اجزاء
۔چنے ۔آدھا کلو
پیاز ۔ایک عدد چھوٹی سی
ٹماٹر ۔ایک عدد چھوٹا سا
کلونجی۔آدھا چمچ۔
میتھی دانہ۔آدھا چمچ
کالی مرچ۔بلکل تازہ کٹی ہو ئ
آئل۔ایک چوتھائی پیالی
ترکیب۔
ایک برتن میں آئل گرم کریں ۔ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چمچ اور باقی اجزاء ڈال کر مصالہ بنا لیں
۔پھر چنے ڈالیں بھونیں اور اتنا پانں ڈالیں کہ چنے مزے سے تیراکی کر سکیں اور ہلکی آنچ پر چڑھا دیں
پھر بے فکر ھو کر موبائل پکڑ لیں۔
فرخ کے درود والے میسجز پڑھیں ۔
چنوں پر نظر مار لیں ۔
ویرے کے سٹیکرز دیکیں ۔
اسمارہ کے اولاد کی تربیت۔
پ۔م عائشہ کی شاعری۔
فیصل بھائ کی یاداشتں۔
عمر بھائ کے چٹکلے پڑ ھیں۔
کامران بھائ ک او ۔ٹی سے لائیو بھیجی چائے پیئں۔
غضنفر بھائ کا قرآن پاک کی مدد سے زندگی کے مسائل کا حل جانیں۔
کامران بھائی کی ڈشز سے لطف اندوز ھوں۔
تب تک چنے تیار ۔
ایک ضروری ٹپ۔۔۔۔۔۔۔ پکتے وقت تھوڑی سی مسور (سرخ) دال ڈال دیں۔ جب گل کر چنے تیار ھو جائیں تو تڑکا لگائیں
تڑکا
ایک چوتھائی پیالی کوکنگ آئل اور اس سے آدھی مقدار میں اچار والا تیل لیں گرم کریں اور اس میں ایک چھوٹا چمچ سفید زیرہ ڈالیں۔
6عدد باریک کاٹ کر سبز مرچیں اور سبز دھنیا ڈالدیں پھر ان کا تڑکا لگا دیں۔
مزیدار چنے تیار۔
ان کو ریڑھی پر رکھیں ساتھ میں پوریاں
ا ور
بیچ کر پیٹ کی بجائے جیب بھریں ۔
پوریاں
میدہ۔ آدھا کلو
آئل۔ 2 ٹیبل سپون
میٹھا سوڈا۔ آدھی ٹی سپون
تھوڑا سا نمک
میدے میں آئل ڈالیں۔
میٹھاسوڈا اور نمک ڈال کر نیم گرم پانی سے گوندھ لیں۔
تھوڑی دیر رکھ دیں، پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں، آئل لگا کر بیلیں۔
تیز کڑکڑاتے ہوئے آئل میں پوری ڈالیں۔
چمچ سے ہلکا ھلکا دبائیں پھر اس کا رخ تبدیل کریں۔
لو جی پوری تیار۔۔۔۔۔۔
ھاٹ پاٹ میں رکھیں ۔
کھانے کی کوشش نھیں کرنی۔
شاپر میں ڈالکر ریڑھی پر رکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور آواز لگائیں۔۔۔۔۔۔۔ لاھوری ناشتہ ۔۔۔۔ لاھوری ناشتہ ۔۔۔۔۔۔اور ریڑھی آگے بڑھائیں۔
شئیر کرنے کا مقصد ۔ خدمت
گروپ میں جن بہن بھائیوں کی ڈاکٹری کی دکان کم چلتی ھے۔پارٹ ٹائم لاھوری ناشتہ تیار کریں اور روزی روٹی کمائیں۔۔۔۔
عنقریب نئی ڈشز کے ساتھ حاضر ہوں گی۔شیف ڈاکٹر رضوانہ حیدر۔آداب