Parenting muslim teens…. a challenge!
یہ گفتگو گروپ میں بچوں کی تربیت کے حوالے سے ھوئی ۔۔۔۔۔
For Parents of Teenage Kids Living Abroad
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکتہ
There are so many modern Islamic
Scholars who have devoted their lives to answer all those questions that are raised in minds of our new generation.
I am raising three kids in America,
Daughter…. 19 years
Son………… 15 1/2
Son………… almost 6
And the most important scholars that connect with teenage kids are:
Suhaib Webb
Imam Zaid Shakir
Siraj Wahaj
We never miss their lectures whenever they are in NJ or NY.
Please check them online – by clicking their names
Jazakallah Khair
👍. I have heard few times Yusuf Estes an American converted Muslim preacher . He is also good with ready answer for kids . A lot of people converting to even Islam in his gatherings .
Thats right he is amazing mashallah.
Also
Ismail Mufti Menk and
Hamza Yusuf
are very good.
Suhaib Webb is teenagers’ favorite.
He is also called “Snapchat Imam”😊
Atheism and LGBT trends are two big issues, our kids are facing these days.
If our main Aqeeda and Love for Allah and Prophet will not be strong, we’ll lose everything.
May Allah bless our kids always
Ameen
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ وُبرکتہ
بھئ بات ہو رہی تھی کچھ اپنے ٹین ایج بچوں سے سوال اکٹھے کرنے کی، ان کے جواب لکھنے کی اور پھر ایک کتاب
مرتب کرنے کی۰ بہت اچھا خیال لیکن یقیننًا کچھ وقت لے گا۰
مجھے اُس سمے ایسا لگا کہ شاید کچھ ایسے ساتھی ہوں جنھیں کچھ سوالوں کے جواب ابھی کے ابھی چاہئیے ہوں۔
الحمد للّہ، میرا رب نیتوں کے حال جانتا ہے، مقصد ناں تو کسی کی دل آزاری کرنا تھا اور ناں ہی بچوں کی پرورش کے معاملے میں اپنی بڑائ بیان کرنا اور نہ ہی اپنے ایمان کی پختگی کی بڑھ مارنا۰
ستاروں سے آگے جہان اور بھی ہیں
ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں
لیکن پھر بھی کسی کو ایسا محسوس ہوا تو تہ دل سے معذرت۔۔۔۔۔
سوشل میڈیا کا سب سے بڑا نقصان اور شاید فائدہ بھی یہی ہے کہ کسی بھی بات میں آپ اپنی مرضی کا مطلب نکال لیں۰
کچھ اکثر اوقات وقت کی کمی اور بڑھاپے کی آمد سے زیادہ ٹائپ بھی نھیں کیا جاتا لہذا کبھی کبھی بات کااصل مطلب فوت ہو جاتا ہے۰ مقصد صرف مشورہ یا ایک اشارہ دینا تھا۰
بھائ کو شاید میری بات کچھ اسی طرح سے
سمجھ آئ جیسے میں سمجھانا چاہ رہئ تھی۔
رہی بات بچوں کے مسائل گلوبل ہونے کی تو ان پر بھی بات کی
جا سکتی ھے لیکن جس مسئلے کی طرف میں نے اشارہ کیا
وہ ان والدین اور بچوں کا ہے جو اپنے وطن سے دور ہیں۰
یقین جانئیے کچھ مسائل ہم پردیسیوں کے آپ وطن میں رہنے والوں سے فرق ہیں۰ یقینًناوہاں پر بھی بچوں کی پرورش کے حوالے سے بہت مشکلات کا سامنا ہے۰
آپ نے وہاں مڈل اور اب کئ اسکولوں میں ایلیمنٹری لیول سے ہی ہم جنس پرست بچوں کے کلبز تو نہیں دیکھیں ھوں گے؟ ہم نے دیکھے ہیں۰
آپ نے پانچ وقت باجماعت نماز پڑھنے والےباپ اور انتہائ پرہیزگار ماں کی ۱۸ سالہ بیٹی کو ایک atheist میکسیکن لڑکے کے ساتھ بغیر شادی کے رہتے تو نہیں دیکھا ہو گا؟ ہم نے دیکھا ہے!
آپ نے یونیورسٹی میں پڑھنے والی حجاب پہننے والی اور نماز روزہ کی پابند طالبہ کو کھلم کھلا قرآن سے لیزبین کمیونٹی کے حق میں جھوٹے حوالے دیتے تو نہیں سنا ہو گا؟ ہم نے سنا ہے۔۔
استغفراللہ
ابھی تو یہ مسئلے دُم ہیں، ہاتھی پہ بات شروع کر دی تو شام ہو جائے گی۰
۰آپ میری رائے سے اختلاف کر سکتی ہیں، وہ آپ کا حق ہے۰
جن امریکی ماڈرن اسکالرز کا میں نے ذکر کیا ان کی سب سے بڑی خصوصیت ہے “زباں”۰
جی ہاں وہ شستہ امریکی لہجےمیں slangs سے بھر پور وہ انگریزی بولتے ہیں، جو ہمارے بچے اپنے اسکولوں اور کالجوں
میں بولتے ہیں اور منٹوں میں بچوں کو انگیج کر لیتے ہیں۰
۲۰ سال کوشش کے باوجود میں اور ندیم ایسا کرنے میں مکمل کامیاب نہیں ہو سکے۰
رہی بات آجکل کے بچوں کو فٹبال سے ہٹا کر اسلامی ویڈیوز دکھانے کی تو یہ کام تو اب سامری جادوگر کی پہنچ سے بھی باہر😊۰
اگر آپ نے چارمنگ پی ایم سی والا میسیج پڑھا ہو تو اس کے آخر میں یہی بیان کیا تھا کہ ہم ان اسکالرز کے ہر لیکچر کو خود اٹینڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۰ جس طرح وہ بچوں کے آمنے سامنے بیٹھ بچوں کو انگیج کرتے ہیں ، وہ بات ذرا فرق ہے۰ یو ٹیوب کا ذکر والدین کے ریفرنس کے لئیے تھا تاکہ
وہ ان کو سنیں اور اگر پسند آئیں تو کچھ سوالوں کے جواب بچوں کے ساتھ شیئر کریں۰
ویسے ان اسکالرز کے ان باکس بھرے رہتے ہیں ٹین ایج بچوں
کے سوالوں سے۰
کیونکہ جب یہ بچے گھر سے باہر نکلتے ہیں تو ان کے دوست ، ان کے استاد ان کے ملنے والے اُن سے پوچھتے ہیں اسلام کے بارے میں۰
جہاں تک بات تجربہ کار والدین کی ہے، تو یقیننًا عمار بھائ
بھی میری اس بات سے اتفاق کریں گے کہ تجربے سب والدین
کے الگ الگ اور unique اور رہی بات گائیڈ کرنے کی تو وہ تو
صرف اس کی ذات ہے جو “الھادی” ہے۰ ہم تو بس مشورہ دے
سکتے ہیں وہ بھی اگر آپ اجازت دیں تو!
جزاک اللہ خیر
نوٹ: پلیز میری کسی بات کو پرسنل نہ لیجئیے گا۰ کسی کی دل آزاری یا اپنی بڑائی جتانا میرا مقصد ہرگز نہیں