خدا ترسی
غیب پر ایمان اور خدا ترسی۔۔۔۔دین کی اصل بنیاد ھے۔ خدا ترسی کیا ھے ؟
خدا اس دنیا میں انسانوں کے رنگ ونسل،عقائد، زبان و تمدن سے بالاتر ھو کر ھر ایک کو ایک جیسا رزق اور دنیا کی آسائش فراھم کرتا ھے۔ وہ یہی چاھتا ھے کہ سب لوگ اللہ کی خاطر یہی طریقہ اختیار کریں۔ یہی وہ دشوار گزار گھاٹی ھے جس کا ذکر سورت البلد میں کیا گیا ھے۔ یہی لوگ دائیں بازو والے اور سبقت لے جانے والے ھیں۔۔
دور حاضر میں اسکی مثال مرحوم ایدھی رحمتہ الہ تھے ۔۔۔
چاھئے مظلوم مسلمان ھو، عیسائی ھو، قادیانی ھو، مشرک ھو، ھندو ھو یا یہودئ یا کوئئ اور۔۔۔ یا خدا کی مخلوق سے کوئی جانور ۔۔۔۔ ایدھی کی سخاوت اور خدا ترسی کا دروازہ سب کے لیے اپنے رب کی خاطر یکساں کھلا تھا۔
اسلیے قران میں فرما دیا گیا کہ: جنت۔۔۔ خدا ترس لوگوں کیلئے ھے
(3:133 )
جو اپنے نفس کی تنگی (بخل یا تعصب ) سے بچ گیا وہ فلاح پانے والے ھیں (64:16)۔
اور اسلئے کچھ لوگوں کی عبادات قیامت کے روز انکے منہ پر مار دی جائیں گی اور انکو جہنم میں جھونک دیا جائے گا کیونکہ انکے ایمان میں ظلم کی روش تھی اور وہ خدا ترسی سے بہت دور تھے۔۔۔
اسلئے کہا گیا کہ اللہ کو قرض حسنہ دو ۔۔۔ یعنی غریبوں، مسکینوں، غریب رشتے داروں ، محتاجوں پر خرچ کرو۔ انکی کفالت کرو۔۔۔
انسان کے اندر کا prejudice اور greed اسکے خدا ترس بننے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ھوتی ھے۔