گھوڑے
کیا اسلام واقعی تلوار کے زور پر پھیلا، جیسا کہ مغرب میں مشہور ھے؟
مغرب میں چرچ نے اسلام کی مخالفت میں تلوار والی دلیل دی تھی۔ ڈسکوری چینل پر صلیبی جنگوں پر ایک ڈاکیومنڑی میں مورخوں نے تاریخ و دلائل کی روشنی میں اس بات کا علمی احاطہ کیا تھا کہ کیا واقعی اسلام تلوار کے زور پر پھیلا تھا کیا نہیں۔۔ یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ جتنی تیزی سے اسلام اپنی پیدائش کے بعد پھیلا تھا یہ انتہائی حیران کن ھے اور تلوار کے زور پر ایسا کرنا ممکن نہیں ۔
اوپر والی تحریر میں یہ تاثر دینا غلط ھے کہ صرف اسلحہ خرید کر یا بنا کر مسلمان دنیا پر حکومت کر سکتے ھیں۔ خلیجی ممالک نے امریکہ سے ھر طرح کا اسلحہ خریدا، پاکستان ایک بڑی ارمی اور اسلحہ رکھتا ھے۔ ۔۔ مگر ان سب کی زبوں حالی سب پر عیاں ھیں۔۔۔۔ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے دین کی تبلیغ کی تھی، زمین و زر کے حصول کی خاطر جنگوں کی تبلیغ نہیں کی۔۔۔۔
جنگ صرف اپنے دفاع میں یا ظلم و زیادتی کے خلاف کی جائے گئی۔۔۔۔ تاکہ انسانوں کو ظلم وستم سے نجات عطا کی جائے اور انکو تبلیغ کی جائے۔۔۔۔قران پاک میں بھی جنگ کرنے کی یہی صورتیں ھیں۔۔۔۔ لوگوں کو زبردستی مسلمان تو اللہ نے نہیں کیا وہ اسکا اختیار مسلمانوں کو کیوں کر دے گا۔۔۔
جزاک اللہ خیرا غضنفر بھائی۔۔۔۔۔
بالکل صحیح کہا۔۔۔۔
شئیر کی گئی پہلی ثحدیر، دس سال پہلے لکھی گئی تھی۔۔۔۔
ارشاد حقانی نامی ایک رائیٹر نے ایک غیر معروف سی ویب سائیٹ پر مبینہ طور پر کسی اور تحریر کا ترجمہ لکھا تھا، جس کا کوئی وجود کہیں نہیں ملتا۔۔۔۔۔۔
اور ھم اس بے ریفرنس تحریر کو، جو ھمارے بنیادی تصور اسلام سے مخالف ھے، مسلسل پچھلے دس سال سے مذھبی فریضہ سمجھ کر پھیلا رھے ھیں۔۔۔۔۔۔
اسلام تلوار سے نہی پھیلا ورنہ غرناطہ میں کوئی غیر مسلم نہی ہوتا
لیکن ے بھی حقیقت ہے لیکن اس وقت مسلمانوں کو ہر جگہ پر مارا جا رہا ہے براہ راست یا آپس میں لڑا کے
ذرا تصور کیجئے کے آگر ان ملکوں کے پاس بھی آج کے گھوڑے تیار ہوتے (قرآن کے مطابق ) تو ان سے بات چیت ہوتی نا کے بموں کی برسات
جیسا کے ہانگ کانگ میں ہوا
یاد رہے کے آج کل کے گھوڑے سے مراد ایٹمی ہتھیار ہیں
بس اتنا ہی کافی ہے میں تو تھک گیا
پتا نہی آپ لوگ اتنا لمبا کیسے لکھ لیتے ہو
اس کا جواب ۔۔۔۔۔علامہ اقبال رحمت اللہ علیہ نے کافی عرصہ پہلے دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آ تجھ کو بتاؤں میں تقدیر ِ امم کیا ہے
شمشیر و سناں اول ،طاؤس و رباب آخر
اسلام تلوار نہیں ۔۔۔۔۔اخلاق اور کردار کے زور پر پھیلا تھا لیکن
کمزور ۔۔۔۔۔۔کے اخالاق اور کردار کی تاثیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت کم رہ جاتی ہے یہ قانون قدرت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور مقام افسوس ہے کہ انٹر نیشنل میڈیا اپنی پروپیگنڈہ وار میں اس حد تک کامیاب ہوچکا ہے کہ
ہر پڑھا لکھا ۔۔معتدل ۔۔متوازن
مسلمان
جہاد
تلوار
اور سامان جنگ
پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی محبت میں سب کچھ قربان کر دینے کے جزبے کی بات اور واقعات
سننکر شرمندہ ہو نا شروع کر دیتے ہیں۔۔۔۔۔
سلطان صلاح الدین ایوبی نے بیت المقدس کا قبضہ واپس لیا تھا ۔۔۔۔۔۔عیسائ بادشاہ نے مزاقاً ایک مسلمان عورت کو کہا تھا آج محمد تو کیا محمد کا خدا بھی آ جاۓ تو تمہیں نہیں چھرا سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔
ایوبی ۔۔۔۔نے اس وقت قسم کھائی تھی کہ میرے لیے ریشمی بستر پر سونا حرام ہے جب تک میں اس بادشاہ کی گردن نہ اتاروں
اور پھر اللہ کریم نے اس کی۔مدد کی تھی
مسلسل کم از کم سات أٹھ سال کی اپنوں کی سازشوں اور غیروں سے جنگوں کے بعد ۔۔۔۔۔۔اس بادشاہ کی گردن اپنی تلوار سے اڑائ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیت المقدس کا قبضہ واپس لیا تھا
اسلام کو تیر تلوار اور سامان حرب وجنگ ۔۔۔۔۔۔۔کافروں کا دماغ ٹھکانے پر رکھنے کے لئے چاہئے
قرآن کہتا ہے ۔اے مومنو ! ۔۔جہاد کے لئے اپنے گھوڑے ہر وقت تیار رکھو۔۔۔۔۔
اس وقت کے گھوڑے ۔۔۔۔سامان حرب اور جنگی تکنیک کے لئے بہترین اثاثہ تھے اب آج کے دور کے مطابق خود کو تیار رکھنا چاہیے۔۔۔۔۔۔
اور
الحمداللہ۔۔۔۔۔پاک آرمی ۔۔۔اپنوں کی کرپشن اور سازشوں اور غیروں کی انتہائی کاوشوں کے باوجود ۔۔۔۔۔۔اللہ کریم۔کے اس فرمان پر عمل۔پیرا ہے ۔۔۔۔یہ اللہ کا ہم سب پر خاص کرم ہے ورنہ ۔۔۔۔۔آرمی ہر کسی کی نظر میں کانٹا بن کے کھٹک رہی ہے۔۔۔
اب میری عقل ناقص ہے ہو سکتی ہے علامہ محمد اقبال رحمت اللہ علیہ۔۔۔۔۔کی عقل وفکر ۔۔۔پر تو آپ کو۔مکمل پھروسہ ہو نا چاہیئے
آ تجھ کو بتاؤں میں تقدیر ِ امم کیا ہے
شمشیر و سناں اول ،طاؤس و رباب آخر
پاکستان زندہ باد۔۔۔۔۔پاک ارمی پایندہ باد
اللہ کریم۔ہماری آرمی کی بہترین جنگی تیاریوں سمیت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم سب کو حسن اخلاق و کردار
اپنانے کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین
قران پاک میں کچھ ایات ھیں جس کا مفہوم ھے کہ دنیا میں اللہ نے بہت سے لوگوں کو وافر رزق اور بہت سے لوگوں کو رزق میں تنگی دی ھے۔ ایک مقصد تو اسکا ازمائش بیان کیا گیا ھے۔ دوسرا یہ کہا گیا ھے کہ اگر اللہ سب انسانوں کو وافر رزق اور خوشحالی دے دیتا تو دنیا میں بہت فساد پھیلتا۔
قران کی اس دلیل کو دنیا میں دوسرے معاملات میں سامنے رکھا جائے تو بہت سی باتوں کی سمجھ لگتی ھے۔ مثلا ایٹمی ہتھیار ھی اگر ھر ملک کے پاس ا جائیں تو بہت سے غیر ذمے دار ممالک بھی ھیں جو شاید انکو ایک دوسرے پر فورا استعمال کر دیں گے۔ ایک ایٹمی ہتھیار کے چلنے کی دیر ھے کہ سارے ممالک خوف اور بوکھلاہٹ میں ایک دوسرے پر شاید ایٹمی ہتھیار استعمال کر ڈالیں گے۔ دنیا میں فساد عظیم برپا ھو جائے گا ۔ انسانیت اپنے اختتام پر پہنچ جائے گی۔ اس لئے طاقت کے عدم توازن میں ازمائش کے ساتھ ساتھ حکمت الہی بھی ھے۔۔
اپنے گھوڑے تیار کرنے کا حکم مومنوں کو دیا گیا تھا۔۔۔۔ پہلے مومن تو بن جائیں پھر گھوڑے بھی تیار کر لینا۔۔۔۔۔۔ اگر مومن بننے سے پہلے سارا مال و اسباب گھوڑوں پر لگا دیں تو یہ غیر مومن گھوڑے کبھی ڈی ایچ اے میں پلاٹوں کا کاروبار، تو کبھی مارشل لاء لگانے اور اپنی ریاست کو ھی فتح کرتے نظر اتے ھیں
تو آپ دونوں بھی یہ نہیں سمجھتے کہ اسلام تلوار سے پھیلا۔۔۔۔
جان کر بہت خوشی اور دل کو اطمینان ھوا۔۔۔۔
ورنہ، آپ دونوں کے شئیر کئے گئے میسج سے مجھے اپنے concepts کے بارے دو فکریں لاحق ھو گئی تھیں۔۔۔۔
پہلی یہ کہ، اسلام کے فروغ کے لئے قرآن میں بیان کی گئی اور ساری زندگی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنائی گئی سنت تبلیغ ھے تلوار نہیں۔۔۔
اور دوسری یہ کہ، اسلام ایک آفاقی اور سچا مذھب ھے اور اسے اپنی سچائی کسی کو ثابت کرنے کے لئے کسی کے ذھن کی من گھڑت بے سروپا کہانیوں کی ضرورت نہیں بلکہ اسکی نشانیاں قرآن میں خود بیان کر دی گئی ھیں۔۔۔۔۔۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔۔۔۔۔
😊 نہیں نہیں ۔۔۔۔۔ابھی تو کہانی شروع ہوئ ہے
جو کلیہ آرمی پر فٹ کیا ہے وہی سب پر فٹ ہو گا
پہلے سب مومن بنیں گے
پھر
باقی تیاری کریں گے۔۔۔۔۔
آج ہج تو آپ کی دلیل
سمجھ
آئ ہے۔۔۔۔۔۔۔
😂😂😂😂😂
آپ کو میں نے پہلے بھی درخواست کی تھی کہ
مزاق کے لئے اور بہت سی باتیں واقعات ہیں۔۔۔۔۔۔
غزوہء ہند
کو بخش دیا کریں
ملک ریاض اور آرمی کے خلاف جو غصہ ہے
وہ براہ راست
ان پر ہی نکال لیا کریں۔۔۔۔۔۔۔
جیسا بی بی سی اور
انٹر نیشنل میڈیا
والے کرتے ہیں
پر
آپ تو
صحیح انتہا پسند ہیں
نیلی آنکھوں سے نکلتے ہیں
تو درمیان میں کہیں بریکیں نہیں لگاتے ۔۔۔۔۔
دوسرے کنارے پر جا کے آرمی اور غزوہء ہند
پر گولہ باری شروع کر دیتے ہیں۔۔
اور بنے پھرتے ہیں ملامتی
اتنے تو ملا انتہا پسند نہیں جتنے آپ ہیں۔۔۔۔۔۔
جو کوءے یار سے نکلے تو سوءے دار چلے
😂😂
او بھائی ۔۔۔۔۔۔۔وہ سارے ناول ۔۔۔۔ماضی کے واقعات بارے میں ہیں
چاہے جھوٹ ہے یا سچ
غزوہء ہند ۔۔۔کے بارے نہیں
اب تو غصہ چھوڑ دو
یہ تو اپ کا کلیہ ھے۔۔۔۔ میں نے تو یہ کہا ھے کہ مومن بنے بغیر جتنے مرضی ایٹمی ہتھیار یا گھوڑے اپ تیار کر لیں اپ کو اللہ کی طرف سے غالب انے کی مدد نہیں مل سکتی۔۔۔ جس مرضی غزوہ میں حصہ لے لیں۔
قران کہتا ھے کہ تم ھی غالب او گے اگر تم مومن ھو۔۔۔
غزوہ احد میں ایک غلطی پر اللہ نے مسلمانوں کو سبق سکھا دیا تھا جبکہ خود اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم انکے درمیان موجود تھا۔۔۔۔قران میں اس پر تفصلی ایات پڑھیں انکھیں کھل جائیں گی کہ اللہ کس کس طرح ازماتا ھے اور اپنے کام کیلئے قوموں کو اخری حد تک مومن کے درجہ پر فائز کرنا چاھتا ھے۔
اب مومن بننے کا عمل اگر پہلے نہیں کیا تو اپنے ایٹمی ہتھیار رکھ کر بھی کیا جا سکتا ھے۔۔۔
باقی اگر اپ نے بات نہیں سمجھنی تو کون سمجھا سکتا ھے۔ اپ کا حد سے زیادہ مقدس گائے سے لگاو اس بات کو مشکل بنا دیتا ھے کہ بات سمجھائی جا سکے۔۔۔۔۔۔۔
اور آپ کا حد سےزیادہ آرمی کے لئے طنزیہ اور تحقیر سے بھرپور۔۔۔۔۔متاثرین ِغیر۔۔۔۔۔
جیسا سٹائل ۔۔۔۔۔۔۔بات سمجھتے ہوۓ بھی
سمجھنے
نہیں دیتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ کے۔جو قوانین ہیں ان پرایمان ہی
انسان کو مومن بناتا ہے
اور غزوہء احد میں حصہ لینے والے سب مومن تھے ۔۔۔۔ان۔کے ایمان پر کوئ دو راۓ نہیں
لیکن جب قانون پر عمل میں غلطی کریں گے تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چاہے کوئی عام انسان ہو
مسلمان ہو یا کوئ مومن ہو۔۔
یہ شرط کہیں نہیں لکھی کہ
پہلے مومن بنو پھر تیاری کرو۔۔
ہاں ۔۔۔۔۔ایمان کا اظہار ۔۔۔ہر قدم ۔۔ہر لمحہ ہونا چاہیے
اور جب آپ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے احکامات مانتے رہو گے تو
پھر
غلبے اور فتح
کا ۔۔۔۔وعدہ ۔۔۔۔۔ہے
اعتراض اس بات ہر ہے کہ
پہلے مومن پھر تیاری۔۔۔۔۔۔۔۔
مومن ۔۔۔۔۔۔ہر وقت تیار ہوتا ہے
ہر وقت حالتِ جنگ میں ہوتا ہے
اپنے نفس کی کمزوریوں کے خلاف
اور اللہ کریم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے احکامات کی اطاعت کےلئے
فرخ آپی
آپ نے بات ہی ختم کر دی
“”لیکن جب قانون پر عمل میں غلطی کریں گے تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا””
یہی سنہری الفاظ ہیں
ہم بھی صرف یہی کہتے ہیں کہ آرمی جرنیل اپنے قانون اور آئین پر عمل کریں۔ انہوں نے حلف اٹھا رکھا ہوتا ہے کہ سیاست میں حصہ نہیں لیں گے ۔
سیاست چھوڑ دیں
اپنے ملک میں مارشل لاء لگانا چھوڑ دیں ۔
انکی غیر قانونی اور غیر آئینی حرکات پر تنقید کرنی اور سوال اٹھانے بغض نہیں، اصل حب الوطنی ہے۔
ہمیں انکا اٹیچیوڈ بدلنا ہوگا
اپنی آنے والی نسلوں کے اچھے مستقبل کے لئے
Correction
پہلے مومن پھر تیاری والی بات اپ میرے behalf پر کر رھی ھیں میں نے نہی کہا۔۔۔ بہت دفعہ اس کی نشاندھی کر چکا ھوں۔۔
میرے مطابق دونوں چیزیں ساتھ ساتھ۔۔۔۔
ساتھ ساتھ۔۔۔ ہر لمحہ۔۔۔۔۔جھاد بلنفس
یہ مومن بننے میں شامل ھے۔ مسلم ھر کوئی ھے۔ عبادات بھی ھر کوئی کرتا ھے۔
اسکے ساتھ ساتھ نفس پر قابو پانا ،اخلاقی برائیوں سے چھٹکارا حاصل کرنا، خدا ترس اور غنی بننا بھی مومن بننے کے عمل میں شامل ھے۔