مینڈک نامہ
فرسٹ پراف ۔۔۔۔۔۔۔۔ مینڈک کی یاد میں۔۔۔۔۔
فرخ نوید
مہ جبین تو یہ بات پڑھ کر ہی سٹنن۔۔ہو جائے گی۔۔۔۔
لیکن
عمار بھائی
مینڈک بہت ڈھیٹ ہیں۔۔۔۔
پھدکتے بہت ہیں۔۔۔۔اچھل کر گرتے ہیں دھیان بھٹکاتے ہیں۔۔۔اور مشکل سے قابو آتے ہیں۔۔۔
مجھے تو سر اخلاق نے تقریبا رلا ہی دیا تھا کہ جب تک میرے سامنے ۔۔مینڈک سٹن ۔۔۔نہیں کروگی تب تک حاضری نہیں لگاؤں گا۔۔۔۔۔اور اگر نہیں کرنا تو پورے تین ماہ پریکٹیکل سے غیرحاضر ی مارک کروں گا۔۔۔۔
آنکھوں میں پانی تھا اور ہاتھ کانپ رہے تھے۔ ۔۔
اتنے میں سر اخلاق کو کوئ بلاوا آ گیا ۔۔
غیبی مدد آ پہنچی۔۔۔
پیاری دلبر سلمیٰ۔۔۔۔۔۔۔نے ایک منٹ میں موٹا تازہ مینڈک سٹن کر کے بورڈ پر فکس کر دیا اور
یوں
تاریخ میں سلمیٰ کی نرم دلی امر ہو گئی
اور
سر اخلاق کے نام کے ساتھ ہی
جانے کیوں۔۔۔۔۔بداخلاق۔۔۔۔ یاد آ جاتا ہے۔۔۔۔۔
😟😟
جواد بھائی
جی ہمارا مینڈک تو ایک ہی سٹروک میں سٹن ہو گیا تھا۔
لیکن جب کیلوں سے باندھ کر اس کو اپرییشن سٹارٹ کیا تو اس نے پھدکنا شروع کردیا۔
اب حالت خراب تھی۔
قینچی لگاٶ تو پھدکتا تھا۔
اب کٹے پھٹے بندھے ہوۓ مینڈک کو مزید ڈنڈے مار کر بےہوش کرنا ممکن نہ تھا۔
ایسی صورت میں مینڈک کو لکڑی کے تختے سمیت واش بیسن میں پھینکا اور چپ کرکے پریکٹیکل لیب سے باہر نکل گۓ۔
😊