اکیلا چالباز
ھمارے پیارے بھائی ۔۔۔۔۔ چٹا چالباز ۔۔۔۔ اپنی کچھ یاداشتیں بانٹتے ھوئے۔۔۔۔۔
ایک دوست لاہور میں کسی دوست کی شادی کے فنکشن میں مصروف تھا۔۔
تھرڈ ایر کی بات ہے۔۔
جانباز صاب نے کہا تھا کہ جو تھرڈ ایئر میں پتھالوجی کا ٹیسٹ دے گا
چاہے پاس ہو یا فیل اس کو پراف میں درگزر والا معاملہ ہو گا۔۔
لہذا فیصلہ یہ ہوا کہ میں 40 منٹ میں اپنا پیپر دوں گا اور باقی بیس منٹ میں اس کا۔۔
جب میں نے اس کیلیے شیٹ مانگی۔۔
تو ہماری ایک چالاک کلاس فیلو کو شروع سے ہی شک تھا ۔۔
اس نے چپکے سے شکایت لگا دی۔۔
کلاس ٹیسٹ کے بعد عام طور پر شیٹیں اکٹھی ہوتی تھیں
آگے یہ ہوا کہ مجھے کاونٹر شک بھی تھا
لہذا آرام سے پیپر کرتا رہا اور اپنی شیٹیں ساتھ والے کو پکڑا دیں۔۔
سر آئے چیک کیا اور کچھ غلط نہ پا کر تنبیہی نظروں سے اس لڑکی کو دیکھا۔۔
اس کی طرف سے نظروں سے پھر اصرار ہوا۔۔
آخر انہوں نے رول شیٹ منگوائ اور سٹوڈنٹس اور اٹینڈنٹس کاونٹ کی تو وہ بھی برابر۔۔
کہ میں نے تو ابھی اس کی حاضری لگای ہی نہیں تھی۔۔
جب پیپر ہوا ختم اور مچی افراتفری۔۔۔
کوئ آ رہا کوئ جا رہا۔۔
تو تب اس کا پیپر بھی چپکے سے سلائیڈ کیا اور اس کا رول نمبر بھی جا کر شیٹ پر لکھ دیا۔۔
Mission accomplished